اعلٰی عہدیداروں کی گرفتاری فیفا کی قیادت میں تبدیلی کی ضرورت کی دلیل ہے،برطانوی وزیر اعظم

جمعہ 29 مئی 2015 13:19

اعلٰی عہدیداروں کی گرفتاری فیفا کی قیادت میں تبدیلی کی ضرورت کی دلیل ہے،برطانوی وزیر اعظم

لندن ۔ 29 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے بدعنوانی کے الزام کے بعد کئی اعلٰی عہدیداروں کی گرفتاری فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت کی دلیل ہے۔

(جاری ہے)

کیمرون کے ایک ترجمان نے لندن میں صحافیوں کو بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم نے سفارتی لہجے میں کہا ہے کہ فیفا کی قیادت میں تبدیلی اب ناگزیر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ کیمرون کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب فیفا کے صدر سیپ بلاٹر پر اس ادارے میں پائی جانے والی کرپشن کے سکینڈل کے تناظر میں سینیئر مغربی سیاستدانوں کی طرف سے دباوٴ میں غیر معمولی شدت دیکھی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 13:19:50