سابق کینگرو کپتان رکی پونٹنگ کا کوچنگ کے باوجودکمنٹری چھوڑنے سے انکار

جمعہ 29 مئی 2015 14:35

سابق کینگرو کپتان رکی پونٹنگ کا کوچنگ کے باوجودکمنٹری چھوڑنے سے انکار

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی۔2015ء) سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے کوچنگ کے میدان میں شاندار انداز میں قدم رکھنے کے باوجود مستقبل میں کرکٹ میچوں کے دوران کمنٹری سے راہ فرار اختیار کرنے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ کوچنگ میں مزید دلچسپی لینے کی خاطر بگ بیش لیگ اوردیگر کی کوچنگ نہیں چھوڑیں گے ۔ واضح رہے کہ ان کی رہنمائی میں ممبئی انڈینز آئی پی ایل سیزن آٹھ میں کامیابی حاصل کر سکی تھی ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 14:35:50