انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

جمعہ 29 مئی 2015 16:33

انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کالیڈز میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ انگلینڈ سیریز میں وائٹ واش فتح کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ مہمان ٹیم پر حاوی رہا تھا،انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ایک سو چوبیس رنز سے جیت کرسیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کی،دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں لیڈز کے ہیڈ نگلے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی،میچ ڈرا رہنے یا فتح کی صورت میں انگلش ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دودرجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پرآجائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی چاردرجہ تنزلی ہوگی۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 16:33:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :