فیفا سکینڈل‘انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ2018 کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

جمعہ 29 مئی 2015 16:33

فیفا سکینڈل‘انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ2018 کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) فیفا عہدیداران کی کرپشن کا سکینڈل منظر عام پر آنے سے دنیائے فٹبال واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم دکھائی دے رہی ہے۔ انگلینڈ بھی اس لڑائی میں کود چکا ہے اور انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر فیفا کے موجود چیئرمین سیپ بلاٹر ہی دوبارہ سربراہ منتخب ہوئے تو انگلینڈ آئندہ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا۔

فیفا کے انتخابات آج زیورخ میں ہورہے ہیں جہاں سیپ بلاٹر کا سامنا اردن کے شہزادے پرنس علی بن حسین سے ہے۔ اس بارے میں انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ گریگ ڈائیک نے کہا ہے کہ انگلینڈ بائیکاٹ کے علاوہ دیگر ٹیموں کو بھی بائیکاٹ کیلئے راغب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوئیفا بائیکاٹ کیلئے راضی ہوئی تو ہی یہ ٹھیک رہے گا۔

(جاری ہے)

اگر ایک دو ملکوں نے بائیکاٹ کیا تو ایسے میں ٹورنامنٹ تو ہوگا تاہم شائقین کے ساتھ ناانصافی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ یوئیفا کے صدر مائیکل پلیٹنی بھی فٹبال کے بہتر مستقبل کی خاطر سیپ بلاٹر سے انتخاب نہ لڑنے اور عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔دوسری جانب ہالینڈ میں ان کے ہم منصب مائیکل وین پراگ کہتے ہیں کہ بائیکاٹ کے معاملے میں پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔فیفا عہدیداران پر ورلڈ کپ میچز اور دیگر اہم ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئے رشوت طلب کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے سبب یورپی فٹبال دھڑے سیپ بلاٹر کے سخت خلاف ہیں دوسری جانب تمام افریقی ٹیمیں سیپ بلاٹر کی حمایت کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 16:33:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :