سکندر رضا پاکستان کے خلاف سنچری سکور کرنے والے واحد پاکستانی نژاد کھلاڑی بن گئے

جمعہ 29 مئی 2015 22:29

سکندر رضا پاکستان کے خلاف سنچری سکور کرنے والے واحد پاکستانی نژاد کھلاڑی بن گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے واحد پاکستانی نژاد کھلاڑی ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی نژاد زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے بھی پاکستانی بالرز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 گیندیں کھیل کر3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔

(جاری ہے)

اس سنچری کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے خلاف سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے اور واحد پاکستانینژاد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔سکندر رضا 24 اپریل 1986 کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے جس کے بعد وہ زمبابوے چلے گئے اور ان کی قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 3 ستمبر 2013ء کو پاکستان کے خلاف کیا جبکہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز 3 مئی 2013ء کو بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔ سکندر رضا نے اب تک 25 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل کر 663 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی شامل ہے تاہم پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر انہوں نے اپنی نصف سنچریوں کی تعداد 2 کر لی ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 22:29:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :