اولمپک ڈے کے موقع پر قومی سائیکل ریس 7 جون کو منقد ہو گی

ہفتہ 30 مئی 2015 21:32

اولمپک ڈے کے موقع پر قومی سائیکل ریس 7 جون کو منقد ہو گی

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے زیر اہتمام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) تعاون سے اولمپک ڈے کے موقع پر قومی سائیکل ریس 7 جون کو لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے ویلڈروم میں منعقد ہو گی۔ فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس کی مردوخواتین ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی سی ایف کے صدر خواجہ ادریس حیدر نے بتایا ہے ریس میں خواتین اور مرد سائیکلسٹس کیلئے اوپن مقابلے منعقد ہوں گے جس میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ٹیمیں بھی حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن سے ملحقہ تمام یونٹس کو شرکت کیلئے ہدایت دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی او اے کے صدر لیفٹینینٹ جنرل (ر) سید عارف حسن تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جو کہ کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 21:32:24