پاک زمبابوے ٹیموں نے ٹریننگ کی بجائے ہوٹلز میں آرام کو ترجیح دی

ہفتہ 30 مئی 2015 22:17

پاک زمبابوے ٹیموں نے ٹریننگ کی بجائے ہوٹلز میں آرام کو ترجیح دی

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرنے کی بجائے ہوٹلز میں آرام کو ترجیح دی لیکن پی سی بی اور سیکیورٹی حکام کی سخت گرم موسم میں بھی ڈیوٹی جاری رہی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے پاکستان اور زمبابوے کے مابین آج اتوار کے روز ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے لئے کیے جانے والے انتظامات کا بھرپور جائزہ لیا جبکہ سیکیورٹی حکام نے قذافی سٹیڈیم ،پنجاب سٹیڈیم ،پنجاب سپورٹس بورڈ اور نشتر پارک سے ملحقہ علاقوں کو اچھی طرح سرچ کیا۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 22:17:44