مصباح الحق کی انٹرنیشنل ٹیموں سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں مدد کی اپیل، زمبابوے کے دورہ پاکستان سے دنیا بھر میں ہر کسی کو واضح پیغام گیا ہے کہ پاکستانی قوم کو کرکٹ سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا،زمبابوے کے خلاف میچوں کے دوران اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے رہے ،قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو

اتوار 31 مئی 2015 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل ٹیموں سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ہندوستانی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے دورہ پاکستان سے دنیا بھر میں ہر کسی کو واضح پیغام گیا ہے کہ پاکستانی قوم کو کرکٹ سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

مصباح نے کہا کہ چھ سال کے طویل وقفے کے بعد بھی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور ابھی بھی ان میں جوش و جذبہ موجود ہے، زمبابوے کے خلاف میچوں کے دوران اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے رہے۔مصباح نے کرکٹ کھیلنے والی ملکوں سے پاکستان میں کھیل کی مستقل بحالی کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر قوم خصوصاً کرکٹ کھیلنے والی اقوام کو پاکستان آ کر ہماری مدد کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا لیکن زمبابوین ٹیم نے پاکستان کا دورہ کر کے اس جمود توڑ دیا۔تاہم اس کے باوجود بھی انٹرنیشنل ٹیمیں خصوصاسً ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیمیں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

وقت اشاعت : 31/05/2015 - 21:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :