اداکارہ میرا بغیر ٹکٹ میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 22:14

اداکارہ میرا بغیر ٹکٹ میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) اداکارہ میرا میچ دیکھنے کیلئے بغیر ٹکٹ کے ہی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔ کہتی ہیں کہ زمبابوے ٹیم کو سپورٹ کرنے آئی ہوں۔ عالمی کرکٹ بحال ہونے پر خوشی ہے۔اداکارہ میرا چاہیں نہ چاہیں، ان کے ساتھ کچھ الٹا ہوہی جاتا ہے۔ جیسے وہ آج خوب بن ٹھن کے قذافی سٹیڈیم پہنچیں تا کہ کرکٹ میچ دیکھ سکیں مگر اپنی تیاری کرتے کرتے وہ ٹکٹ ساتھ لانا ہی بھول گئیں۔

شاید میرا جی نے سوچا ہو کہ انہیں دیکھتے ہی سٹیڈیم کے دروازے کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام ان کے استقبال کے لئے موجود ہوں گے لیکن میرا جی کو گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ نے ہی اندر جانے سے روک دیا۔ اداکارہ میرا نے پہلے تو تکرار مگر پھر ناک بھوں چڑھا کر واپس آ گئیں۔ اس دوران پی سی بی حکام کو میرا جی کی آمد کا پتہ چلا تو انہوں نے خصوصی پاس جاری کر دیا جس پر میرا جی خراماں خراماں چلتی سٹیڈیم میں داخل ہو گئیں۔ اس سے پہلے اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زمبابوے ٹیم کو اسپورٹ کرنے آئی ہیں۔ میرا جی نے سپورٹس سپرٹ کا مظاہرہ تو کر دیا۔ اب زمبابوے جیتے یا ہارے، مہمان کھلاڑی کم از کم یہ تو نہیں کہہ سکیں گے کہ ان حامی کوئی نہیں تھا۔

وقت اشاعت : 31/05/2015 - 22:14:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :