پاک بھارت کرکٹ سریز کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،بھارتی وزیر خارجہ

اتوار 31 مئی 2015 23:13

پاک بھارت کرکٹ سریز کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واضح کیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سریز کے حوالے سے تاحال کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق پاک بھارت کرکٹ سریز کے حوالے سے وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تاحال کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس طرح کی معلومات کہاں سے آئی ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سریز کا فیصلہ ہوگیا ہے ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین شہریار خان نے حالیہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان رواں سال دسمبر میں یواے ای میں 3 ٹیسٹ ،5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سریز کی تجویز پیش کی تھی ۔

وقت اشاعت : 31/05/2015 - 23:13:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :