آرسنل نے ایف اے فٹ بال کپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا

پیر 1 جون 2015 12:36

آرسنل نے ایف اے فٹ بال کپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا

ویمبلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) آرسنل نے ایف اے فٹ بال کپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں آسٹن ولا کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے زیر کر کے ریکارڈ 12 ویں بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی آرسنل ایف اے کپ تاریخ کا سب سے کامیاب ترین کلب بھی بن گیا۔آرسنل کی طرف سے والکوٹ ، سانچیز ،مرٹی سیکراور گیروڈ نے گول کیے ۔

وقت اشاعت : 01/06/2015 - 12:36:27