زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرنے کے کے بعد علی الصبح وطن واپس روانہ

پیر 1 جون 2015 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ لیکر پیر کو علی الصبح وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ،سی سی پی او لاہور امین وینس سمیت دیگر حکام نے مہمان ٹیم کو رخصت کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم انیس مئی کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے پہنچی تھی۔ سیریز کے دوران ٹی ٹونٹی میچ میں دو صفر اور ون ڈے میچ میں دو صفر سے پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ تیسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔

وقت اشاعت : 01/06/2015 - 13:36:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :