بابر اعظم ڈیبیو پرففٹی بنانے والے دسویں پاکستانی کرکٹر بن گئے

پیر 1 جون 2015 13:53

بابر اعظم ڈیبیو پرففٹی بنانے والے دسویں پاکستانی کرکٹر بن گئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان نے نوجوان بابر اعظم کو انٹر نیشنل کیپ دی جنہوں نے اس سے قبل پاکستان انڈر19کی کپتانی بھی کر رکھی ہے اور وہ پاکستان کے مشہور اکمل برادران کے فرسٹ کزن ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے سیریز میں سولہ رکنی ٹیم میں سے وکٹ کیپر رضوان اور آل رائونڈر عماد وسیم کو موقع نہیں دیا ۔ دونوں نے ایک ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا جبکہ پاکستان کے مقابلے میں زمبابوے نے تین میچوں میں اپنے تمام سولہ کھلاڑیوں کو موقع دیا ۔ بابر اعظم ڈیبیو ون ڈے کرکٹ میچ میں نصف سنچری بنانے والے دسویں پاکستانی بن گئے ۔

وقت اشاعت : 01/06/2015 - 13:53:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :