ایف اے کپ : آرسنل کی ٹیم فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئی

پیر 1 جون 2015 15:43

ایف اے کپ : آرسنل کی ٹیم فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) فٹ بال کلب آرسنل کی ٹیم ایف اے کپ میں فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئی ، کلب کے سٹار پلیئرز کو اپنے درمیان دیکھ کر پرستاروں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا ۔ ایف اے فٹبال کپ کی ٹرافی لگاتار دوسری مرتبہ اپنے نام کرنے والی آرسنل کی ٹیم جیت کی خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے سڑکوں پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

خراب موسم کے باوجود ہزاروں مداح اپنے من پسند فٹبالرز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سڑکوں پر امڈ آئے ۔ گھر میں موجود پرستار بھی کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر پلیئرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ ایف اے کپ کی فاتح ٹیم کو اپنے درمیان دیکھ کر مداحوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ، فٹبال پلیئرز بھی پرستاروں کی محبت کا جواب ہاتھ ہلا ہلا کر دیتے رہے ۔

وقت اشاعت : 01/06/2015 - 15:43:32