کینگرو اوپنر کرس روجرز آسٹریلین ٹیم سے باہر ہوگئے

منگل 2 جون 2015 13:59

کینگرو اوپنر کرس روجرز آسٹریلین ٹیم سے باہر ہوگئے

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2جون۔2015ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اوپنر کرس روجرز ویسٹ انڈیز کے خلاف بدھ سے شرو ع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہیں پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کے دوران مقامی بالر کی گیند ہیلمٹ پر لگی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے ۔ ان کا ٹیم ہوٹل میں ڈاکٹر پیٹر بروکنر نے طبی معائنہ کیا جبکہ ان کی صحت کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کرس روجرز جمیکا میں آئندہ ہفتے دوسرے ٹیسٹ تک ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 13:59:57