ہتھیار رکھنے کے الزام میں ویسٹ انڈین کرکٹرفلیچر پر جرمانہ عائد

منگل 2 جون 2015 14:03

ہتھیار رکھنے کے الزام میں ویسٹ انڈین کرکٹرفلیچر پر جرمانہ عائد

ڈومینیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2جون۔2015ء) ویسٹ انڈین وکٹ کیپربیٹسمین آندرے فلیچر پر ہتھیار برآمد ہونے کے جرم میں جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو مجسٹریٹ کے سامنے انہوں نے اپنے جرم کا اقرار کیا جس کے بعد انہیں تقریباً ساڑھے سات سوڈالرز ادا کرنے کا حکم سنایا گیا۔ ونڈ وارڈ آئی لینڈرکے منیجر لوک ہارٹ سباسچین نے بتایا کہ آندرے فلیچر کا جرمانہ ادا کیا جا چکا ہے اور انہیں آرام کی غرض سے ڈومینیکا سے باہر بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 14:03:50