چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

بدھ 12 مارچ 2025 15:56

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں باسط علی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین پی سی بی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین
وقت اشاعت : 12/03/2025 - 15:56:28