چیمپئنزٹرافی: پاکستان کونظر اندازکرنے کا معاملہ ، پی سی بی نے آئی سی سی کی وضاحت مسترد کردی

بدھ 12 مارچ 2025 22:25

چیمپئنزٹرافی: پاکستان کونظر اندازکرنے کا معاملہ ، پی سی بی نے آئی سی سی کی وضاحت مسترد کردی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے بورڈ سی ای اور اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ثمیر احمد سید کو دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نظر انداز کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے دی جانے والی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے بورڈ نے آئی سی سی سے احتجاج کرنے کی تیاری کر لی۔

(جاری ہے)

دبئی میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی کی جگہ ثمیر پی سی بی کی نمائندگی کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔تاہم، آئی سی سی نے ثمیر احمد سید کو اختتامی تقریب میں نظر انداز کیا۔بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے بھارتی کھلاڑیوں کو سفید جیکٹس پیش کیں اور میچ آفیشلز کو میڈلز دیے، جبکہ آئی سی سی چیئر مین جے شاہ نے بھارتی کپتان روہت شرما ٹرافی اور ٹیم کو میڈلز دیے۔بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سیکیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او روجر ٹوز بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 12/03/2025 - 22:25:33