چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ! سنیل گواسکر تاویلیں پیش کرنے لگے

ناقابل شکست رہ کر ٹرافی جیتنے کا مطلب یہ ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 مارچ 2025 10:54

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ! سنیل گواسکر تاویلیں پیش کرنے لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مارچ 2025ء ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 
75 سالہ سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔

 
بھارت کے میچز دبئی میں ہونے پر اور میگا ایونٹ جیتنے کی تنقید پر سابق کپتان سنیل گواسکر مخلتلف تاویلیں پیش کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کی وجہ صرف ہوم ایڈانٹج ہے تو پھر انگلینڈ نے 4 ون ڈے ورلڈکپ اور 3 چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے باوجود 2019ء میں پہلی آئی سی سی ٹرافی کیوں جیتی۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت ناقابل شکست رہا تھا اور ٹورنامنٹ کا فاتح بن کر ابھرا تھا، کیا یہ اس بات کی علامت نہیں کہ ہماری ٹیم بہترین ہے لہذا اس کا اعتراف کرنا چاہیے۔

 
اس سے قبل سابق انگلش کپتانوں ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن نے بھارتی ٹیم پر تنقید کی تھی، دونوں کمنٹیٹرز کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا گیا، کنڈیشنز کا فائدہ مل رہا ہے جب کہ دیگر ٹیمیں اپنے وینیوز تبدیل کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 13/03/2025 - 10:54:07

متعلقہ عنوان :