ٹیم کے دورہ پاکستان میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، سکیورٹی انتظامات انتہائی شاندار تھے ،چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ ویلسن مناسے

منگل 2 جون 2015 18:33

ٹیم کے دورہ پاکستان میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، سکیورٹی انتظامات انتہائی شاندار تھے ،چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ ویلسن مناسے

ہرارے ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء ) زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ویلسن مناسے نے کہا ہے کہ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران ہمیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی شاندار تھے ، پی سی بی اور پاکستانی عوام نے ہمیں بہت محبت دی جس کیلئے ان کے شکر گزار ہیں ، 6 سال بعد پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ہمیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔

وہ منگل کو ہرارے میں میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے ۔ ویلسن مناسے نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کو سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کا خطرہ محسوس نہیں ہوا ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی ۔ انہون نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک ہے ، ہماری ٹیم نے وہاں کسی قسم کا خطرہ محسوس نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ویلسن مناسے نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں پاکستانی شائقین کرکٹ نے ہماری ٹیم کو بھی سپورٹ کیا جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں ۔

ویلسن مناسے نے کہا کہ آئی سی سی پاکستان سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا بہت اچھا تجرنہ رہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی پاکستان کے دورے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی سمیت دیگر ملکوں کی ٹیموں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک ہے اور انہیں پاکستان کے دورے کرنے چاہئیں ۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 18:33:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :