ٹینس کے بگ 4فرنچ اوپن کوارٹر فائنل میں

منگل 2 جون 2015 18:33

ٹینس کے بگ 4فرنچ اوپن کوارٹر فائنل میں

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ٹینس کی دنیا کے بگ فور کے نام سے معروف چوٹی کے چار کھلاڑی جن میں اینڈی مرے، راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور نووک جاکووچ شامل ہیں، فرنچ اوپن کوارٹرفائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کا سامنا ہوم کراؤڈ فیورٹ جرمی چارڈی سے تھا۔ مرے نے جرمی چارڈی کی جانب سے گزشتہ ماہ اٹالین اوپن کے موقع پر تھکاوٹ کی شکایت پر کی گئی تنقید کا جواب اپنے جارحانہ سٹروکس سے دیا تاہم وہ دوسرے سیٹ میں چارڈی کی چھ تین سے برتری کو نہ روک سکے۔

راجر فیڈرر نے بھی ہوم کراؤڈ فیورٹ گیل مونفلز کو ٹھکانے لگایا۔ یہ فیڈرر کے کیریئر کا گیارہواں فرنچ اوپن کوارٹر فائنل ہوگا جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن وارنکا سے ہوگا۔ دونوں کھلاڑیوں کا مقابلہ ایک روز قبل شروع ہوا تھا تاہم وقت ختم ہونے کے سبب اس میچ کو اگلے روز کیلئے ملتوی کیا گیا جس کا فیڈرر کا بھرپور فائدہ ہوا۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کوارٹر فائنل راؤنڈ کے اہم ترین میچ کیلئے نڈال اور جاکووچ نے اپنے اپنے مقابلے جیت لئے ہیں۔

عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈڈ جاکووچ کا سامنا بھی فرانس کے ہی رچرڈ گیسکے سے ہوا جنہیں جاکووچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ادھر نڈال نے امریکی جیک ساک کو شکست دی۔ جیک ساک ان سیڈڈ پلیئر ہیں تاہم رافا کو تجربے کے باوجود انہیں شکست دینے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔ یہ رافا کی فرنچ اوپن میں 70ویں فتح تھی۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 18:33:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :