ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے عمل کا تسلسل ہونا چاہیئے: کپتان پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم مصباالحق

muhammad ali محمد علی منگل 2 جون 2015 22:08

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے عمل کا تسلسل ہونا چاہیئے: کپتان پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم مصباالحق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جون 2015 ء) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے عمل کا تسلسل ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے مصباالحق کا کہنا ہے کہ 6 برس کے طویل عرصے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہ ہے، اب پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے عمل کا تسلسل ہونا چاہیئے۔ مصباالحق کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے جو بھی نام کمایا ہے وہ انتھک محنت کے باعث ممکن ہو پایا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران ہی کرکٹ پر بھرپور محنت شروع کردی تھی جس کے باعث وہ آج اس مقام تک آ پائے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/06/2015 - 22:08:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :