پاکستان میں جتنا پیار ملا دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکا :سکندر رضا

بدھ 3 جون 2015 15:02

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) زمبابوے کی ٹیم میں شامل سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آل راوٴنڈر سکندر رضا کو پاکستان میں کرکٹ دیوانوں کی جانب سے بھرپور محبت دئیے جانے کی یادیں ستانے لگیں۔ زمبابوے کی جانب سے بطور آل راوٴنڈر کھیلنے والے پاکستانی نڑاد سکندر رضا نے دورہ پاکستان پر نہایت خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جتنا پیار پاکستانی شائقین کرکٹ نے دیا وہ دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

دہشتگردی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل ٹیم میں پریشانی پائی جا رہی تھی لیکن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پاکستان میں قیام کا بھرپور مزہ آیا۔ پاکستانی نڑاد زمبابوین پلیئر نے مزید کہا کہ انہیں پاکستان اور زمبابوے کے کرکٹ دیوانے یکساں طور پر سراہتے اور پیار کرتے ہیں، جس پر وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ دیوانوں نے دورہ زمبابوے کے دوران مہمان ٹیم کا جس طرح استقبال کیا یہ قوم کی کرکٹ کیساتھ محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

وقت اشاعت : 03/06/2015 - 15:02:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :