اے کے جی ٹی 20 پریمیئر لیگ، یونائیٹڈ ہریکینز نے ایلیمنیٹر ٹو میں فرینڈز یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 20 مارچ 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) اے کے جی ٹی 20 پریمیئر لیگ، یونائیٹڈ ہریکینز نے ایلیمنیٹر ٹو میں فرینڈز یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ،جہاں اس کا مقابلہ 22 مارچ کو سٹروم واریئرز سے ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اے کے جمخانہ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ٹو میں فرینڈز یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

کامران ولی 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جنید خان اور اویس اللہ بیگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں یونائیٹڈ ہریکینز نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عامر قریشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔ کپتان سعود اسلام نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ عامر قریشی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 20/03/2025 - 19:50:04

متعلقہ عنوان :