کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ عیدالفطر کے دن شروع ہو گا

ٹورنامنٹ میں چھے ٹیمیں حصہ لیں گی:کاشف اقبال آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نامزد

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء)مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کر نے کا فیصلہ ، ٹورنامنٹ عیدالفطر کے دن شروع ہو گا ۔ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کاشف اقبال اور سیکرٹری راشد کریم ہیں جبکہ دیگر ممبران میں ابرار لطیف ،عمران طالب ،عدنان قیوم اور ساجد حسین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تین روز ہ کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ضلع جھنگ کی تحصیل ا حمد پور سیال کے معروف علاقے حق باہو فیکٹری نزد اڈاہ کسوانہ میں منعقد ہوگا۔ کشمیر سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کیساتھ پچاس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ تیس ہزار روپے کیش ایوارڈملے گا۔ٹورنامنٹ میں چھے ٹیمیں شرکت کریں گی،ان ٹیموں میں لاہور ، فیصل آباد ، جھنگ ، احمد پور سیال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شور کورٹ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑی شامل ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 22/03/2025 - 22:29:39