شاندار دو میچز کے افتتاحی میچ میں عامر کانٹی کلب نے مقررہ اوورز میں 87 رنز بنائے پرویز باقی 42 رنز بنائے

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:29

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء)23 مارچ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 ۔ زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر عبدالسلام رئیسانی سبی ۔ زیر نگرانی ڈی سی اے سبی ۔

(جاری ہے)

23 مارچ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے سلسلے میں کھیلے جانے والے شاندار دو میچز کے افتتاحی میچ میں عامر کانٹی کلب نے مقررہ اوورز میں 87 رنز بنائے پرویز باقی 42 رنز بنائے ۔ جواب میں اے کے کنگ کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 60 رنز بنا سکی ۔ اس طرح عامر کانٹی نے یہ میچ 27 رنز سے جیت لیا۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر عبدالسلام رئیسانی تھے ۔ ایمپائرنگ کے فرائض طارق سیلاچی ۔ اور اویس لاشاری نے سر انجام دیئے ۔
وقت اشاعت : 22/03/2025 - 22:29:39