ہم نے فیفا کو رشوت نہیں دی ‘جنوبی افریقہ کی وضاحت

جمعرات 4 جون 2015 11:57

ہم نے فیفا کو رشوت نہیں دی ‘جنوبی افریقہ کی وضاحت

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) جنوبی افریقہ نے 2010 کے فٹبال کے عالمی کپ کو جنوبی افریقہ میں منعقد کروانے کیلئے فیفا کو ایک کروڑ ڈالر رشوت دینے کی تردید کی ۔جنوبی افریقہ کے کھیلوں کے وزیر فیکیلے امبالولا نے کہا کہ یہ رقم کیریبیئن میں افریقی تارکین وطن میں فٹ بال کو فروغ دینے کے ارادے سے دی گئی تھی اور جائز تھی امریکی استغاثہ نے گذشتہ ہفتے فٹبال میں مجرمانہ تحقیقات شروع کی تھیں اور اس کے تحت 14 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

امریکہ کی جانب سے جن 14 افراد پر ریکٹیئرنگ اور غیر قانونی طور پر پیسے کے لین دین کے الزمات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی ان میں سے فیفا کے سات جونیئر اہلکاروں کے علاوہ دو نائب صدور تھے۔ 14 ملزمان کیگروپ میں سے سات کو سوئٹزرلینڈ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی وزارتِ انصاف نے کہا کہ 14 افراد عالمی سطح پر زیر تفتیش تھے اور ان پر 24 سال کے عرصے کے دوران 15 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ رشوت اور کمیشن لینے کا الزام ہے۔امریکی حکام نے فٹبال کی دنیا میں ہونے والے حالیہ بدعنوانی کے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 11:57:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :