بہت تنقید کرلی اب تھوڑا صبر رکھیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں، وسیم اکرم

لڑکوں میں ٹیلنٹ ہے، بہت عرصے بعد ٹیم کی جانب سے ایسی بیٹنگ دیکھنے کو ملی ہے : سابق کپتان کا انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 مارچ 2025 13:10

بہت تنقید کرلی اب تھوڑا صبر رکھیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں، وسیم اکرم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مارچ 2025ء ) سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بہت تنقید کرلی اب تھوڑا صبر رکھیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔ 
58 سالہ سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ لڑکوں میں ٹیلنٹ ہے ، بہت عرصے بعد ٹیم کی جانب سے ایسی بیٹنگ دیکھنے کو ملی ہے، اسی انداز سے کھیلنے کی سب بات کررہے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے کیویز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 23/03/2025 - 13:10:51