سب کو پتا ہے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے پیچھے کون تھا : سی او او پی سی بی

یہ مناسب چیز نہیں تھی اس لیے جواب مانگا، اطمینان بخش جواب نہیں آیا تھا اس لیے آئی سی سی سے دوبارہ جواب مانگا ہے : سمیر احمد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 مارچ 2025 13:45

سب کو پتا ہے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے پیچھے کون تھا : سی او او پی سی بی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مارچ 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب سے پی سی بی کے عہدیداروں کو نہ بلانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
چیمپئنز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی "بدانتظامی" قرار دیا۔

 
ان کا کہنا تھا کہ میزبان ملک کے بجائے آئی سی سی چیف جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا اور رنر اَپ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تمغے اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ 
انہوں نے کہا میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں موجود تھا کیونکہ چیئرمین شرکت نہیں کرسکے تھے، ہم نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کی لیکن ان کا جواب ناکافی تھا، اس لیے مزید وضاحت مانگی ہے۔

(جاری ہے)

 
پوری دنیا جانتی ہے کہ اس رویے کے پیچھے کون ہے لیکن پھر بھی ہم ایسے بدانتظامی کہہ رہے ہیں۔ 
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2025 - 13:45:54