سیپ بلاٹر کا استعفیٰ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا خیر مقدم

جمعرات 4 جون 2015 13:18

سیپ بلاٹر کا استعفیٰ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا خیر مقدم

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے فیفا کے صدر سپ بلاٹرکے استعفے کو بدھ کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پوری تنظیم کے کلچر کو تبدیل کیا جائے ۔ بلاٹرجنہوں نے 17سال تک دنیا کی کھیلوں کی انتہائی طاقتور فیڈریشن پر حکمرانی کی ، کرپشن کے سکینڈلز کی وجہ سے فٹ بال کے عالمی گورننگ ادارے کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر منگل کو اپنا عہدہ چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا ،جو 2022ء کا عالمی کپ کی میزبانی کرنے کی کوشش میں قتل کے حق میں متنازعہ طور پر ناکام ہو گیا ، گزشتہ جمعہ کو ان کے دوبارہ انتخاب کے خلاف ووٹ دینے کے لئے ایشیاء فٹ بال کنفیڈریشن کی صفوں کو توڑ دیا ۔فٹ بال فیڈریشن آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا کو نئی قیادت کی ضرورت ہے اور صدر کا استعفیٰ اس سلسلے میں پہلا قدم ہے ، چیلنج یہ نہیں ہے کہ اعلیٰ منتخب پوزیشن کو تبدیل کیا جائے جبکہ ہر سطح پر گورننس کے سٹرکچر اور اس کو نقصان پہنچانے والے کلچرکو تبدیل کیا جائے ۔ ‘

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 13:18:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :