افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی کو اپنا ہوم وینیو بنالیا

منگل 25 مارچ 2025 21:20

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی کو اپنا ہوم وینیو بنالیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی)نے ابوظہبی کو اپنا ہوم وینیو بنالیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی کرکٹ حکام کیدرمیان پانچ سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت 2025 سی2029 تک افغانستان کرکٹ ٹیم کیکیمپس اور ہوم میچز ابوظہبی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت اے سی بی متحدہ عرب امارات کے مختلف اسٹیڈیمز میں سینیئر ٹیم کی دو طرفہ سیریز کا انعقاد جاری رکھے گا جبکہ افغان کرکٹ بورڈ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 25/03/2025 - 21:20:05