حارث رئوف نے عمر گل کا بڑا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا

31 سالہ پیسر اب تک اپنے کیریئر میں 82 میچز میں 20.48 کی اوسط سے 118 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 مارچ 2025 21:47

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 مارچ 2025ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رئوف نے سابق پیسر عمر گل کا بڑا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا۔ 
31 سالہ حارث رئوف نے نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، یہ حارث رئوف کے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 14واں موقع تھا جب انہوں نے ایک ٹی ٹونٹی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 
حارث رئوف اب تک اپنے کیریئر میں 82 میچز میں 20.48 کی اوسط سے 118 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

 
31 سالہ پیسر نیوزی لینڈ کیخلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم کے بہترین بائولر رہے ہیں ، انہوں نے اب تک 3 میچز میں 9.50 کی اوسط سے 8 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ 
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اننگز میں زیادہ مرتبہ 3 وکٹیں لینے کا ملکی ریکارڈ شاہین آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 16 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے ۔

 
سابق فاسٹ بائولر عمر گل اور لیگ سپنر شاداب خان 12،12 یہ کارنامہ سرانجام دے کر اس فہرست میں مشترکہ طور پر تیسرے جب کہ سابق آف سپنر سعید اجمل اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 11 مرتبہ اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔                                                                       
وقت اشاعت : 25/03/2025 - 21:47:11