فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ، نائیجیریا نے شمالی کوریا، فجی نے ہونڈراس ، برازیل نے ہنگری اور جرمنی نے ازبکستان کو ہرا دیا

جمعرات 4 جون 2015 18:02

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ، نائیجیریا نے شمالی کوریا، فجی نے ہونڈراس ، برازیل نے ہنگری اور جرمنی نے ازبکستان کو ہرا دیا

آکلینڈ ۔ 04 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں نائیجیریا نے شمالی کوریا، فجی نے ہونڈراس ، برازیل نے ہنگری اور جرمنی نے ازبکستان کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں، گزشتہ روز گروپ ای میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نائیجیریا نے شمالی کوریا کو بآسانی 4-0 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

نائیجیریا کی یہ ایونٹ میں دو میچ کھیل پہلی کامیابی ہے جبکہ شمالی کوریا کو مسلسل دوسری شکست ہوئی ہے۔ گروپ ایف کے میچ میں ہونڈراس نے فجی کو 3-0 سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ گروپ ای کے دوسرے میچ میں برازیل نے ہنگری کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے زیر کیا، برازیل کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔ گروپ ایف کے میچ میں جرمنی نے ازبکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا دیا۔

وقت اشاعت : 04/06/2015 - 18:02:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :