ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ہفتے سے کینیڈا میں شروع ہوگا

جمعہ 5 جون 2015 12:05

ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ہفتے سے کینیڈا میں شروع ہوگا

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے کینیڈا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل ہوگئیں، میگا ایونٹ میں جاپان کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، عالمی چیمپئن جاپان نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں حریف امریکن ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

5 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جنہیں چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں کینیڈا، چین، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ، گروپ بی میں جرمنی، آئیوری کوسٹ، ناروے اور تھائی لینڈ، گروپ سی میں دفاعی چیمپئن جاپان، سوئٹزرلینڈ، کیمرون اور ایکواڈور، گروپ ڈی میں امریکہ، آسٹریلیا، سویڈن اور نائیجیریا، گروپ ای میں برازیل، جنوبی افریقہ، سپین اور کوسٹا ریکا جبکہ گروپ ایف میں فرانس، انگلینڈ، کولمبیا اور میکسیکو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، کینیڈا کا مقابلہ چین، نیوزی لینڈ کا ہالینڈ سے ہو گا۔ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 20، 21، 22 اور 23 جون، کوارٹر فائنلز 26 اور 27 جون، سیمی فائنلز 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 5 جولائی کو فائنل میں ہو گا۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 12:05:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :