کینگرو بلے باز ایڈم ووگز ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے

جمعہ 5 جون 2015 14:32

کینگرو بلے باز ایڈم ووگز ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے

ڈومینیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) آسٹریلین بلے باز ایڈم ووگز ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ڈومینیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایڈم ووگز نے مشکل صورتحال میں ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سنچری بنانے والے عمر رسیدہ بلے باز کا ریکارڈ بھی اپنے کر لیا ۔

(جاری ہے)

ووگز نے 35 سال 242 دن کی عمر میں سنچری سکور کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے ڈیو ہفٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1992ء میں ہندوستان کے خلاف 35 سال 117 دن کی عمر میں ڈیبیو پر سنچری بنائی تھی ۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 14:32:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :