پاکستان کیلئے کھیلنے والے مایہ ناز اسپنرز شاہد آفریدی اور سعید اجمل ایک دوسرے کے مدمقابل

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 20:37

پاکستان کیلئے کھیلنے والے مایہ ناز  اسپنرز شاہد آفریدی اور سعید اجمل ایک دوسرے کے مدمقابل

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 جون 2015 ء) برسوں تک ایک دوسرے کے ہمراء پاکستان کی باؤلنگ کا بوجھ سنبھالنے والے مایہ ناز اسپنرز شاہد آفریدی اور سعید اجمل آج ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ نیٹ ویسٹ ٹی20 بلاسٹ میں اہم میچ ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آج ہونے والے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ برسوں تک ایک دوسرے کے ہمراء پاکستان کیلئے کھیلنے والے اور پاکستان کی باؤلنگ کا بوجھ سنبھالنے والے مایہ ناز اسپنرز شاہد آفریدی اور سعید اجمل آج ایک دوسرے کے ہی مدمقابل ہوں گے۔

لیگ اسپنر شاہد آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی20 بلاسٹ میں نورتھینٹس جبکہ آف سپنر سعید اجمل نارتھ ہیمپٹن کی نمائندگی کریں گے۔ یہ میچ برطانیہ کے علاقے نارتھ ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا جہاں جنوبی ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور اسی وجہ سے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 20:37:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :