انٹرکانٹی نینٹل کپ : آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو اننگز اور 26رنز سے دھول چٹا دی

ہفتہ 6 جون 2015 12:01

انٹرکانٹی نینٹل کپ : آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو اننگز اور 26رنز سے دھول چٹا دی

ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون۔2015ء) آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کرکٹ کپ میں آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو اننگز اور 26 رنز سے شکست دے دی، یو اے ای کی ٹیم میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

سوپنل پٹیل اور ثاقب علی کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکیں۔ قبل ازیں یو اے ای کی ٹیم آئرلینڈ کی پہلی اننگز 492 رنز کے جواب میں 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جارج ڈوکریل اور کریگ ینگ نے میچ میں سات ،سات وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب سکاٹ لینڈ اور افغانستان کا میچ ڈراہوگیا ہے ۔

وقت اشاعت : 06/06/2015 - 12:01:19