حسینہ واجد حکومت کا ایک اور مسلم دشمن اقدام ، ہھارتی ٹیم کے دورے کے دوران گراؤنڈ کے ساتھ مدرسہ بند کرنیکا حکم دیدیا

ہفتہ 6 جون 2015 17:52

حسینہ واجد حکومت کا ایک اور مسلم دشمن اقدام ، ہھارتی ٹیم کے دورے کے دوران گراؤنڈ کے ساتھ مدرسہ بند کرنیکا حکم دیدیا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2015ء ) بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی مسلم دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اس تازہ ثبوت اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر حسینہ واجد کی حکومت نے سکیورٹی اقدامات کے نام پرڈھاکہ کے کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں موجود مدارس کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مدرسہ روضہ الصالحین عالم کے سربراہ مولانا عبدالشکور نے کہا ہے کہ انھیں حکام نے ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے 10 جون سے 14 جون تک شیڈول بھارت اور بنگہ دیش کے واحد ٹیسٹ میچ کے دوران مدرسہ بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

مولانا عبدالشکور کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت نے مدرسے کو بند کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے ،وہ حکومت کی جانب سے مدرسہ بند کرنے کے حکم پر بہت حیران ہیں کیونکہ گذشتہ سال ہونے والے ایشیاء کپ کے دوران بھی مدرسہ بند نہیں کروایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہں مدرسے میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کرنے کا کہا گیا ہے اور انسانی بنیادوں پر صرف 25 یتیم بچوں کو مدرسے میں رکھنے کی زبانی اجازت دی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ ڈھاکہ کا فتح اللہ سٹیڈیم میں 9 سال کے بعد کرکٹ کا انٹرنیشنل ایونٹ ہونے جارہا ہے، جبکہ 2006 ء میں اس میدان نے آسٹریلیا کی ایک ٹیسٹ میچ کے دوران میزبانی کی ہے ۔ یاد رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ ایک ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 06/06/2015 - 17:52:20