بھارتی بلے باز لوکیش راہول ڈینگی کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ سے باہر

اتوار 7 جون 2015 12:14

بھارتی بلے باز لوکیش راہول ڈینگی کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ سے باہر

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز لوکیش راہول فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہو گئے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ 10 جون سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

راہول کو دو ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے ایک سنچری بھی بنا رکھی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ لوکیش ڈینگی میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے، ہمارے پاس پہلے ہی شیکھر دھاون اور مرالی وجے کی صورت میں دو اوپنرز موجود ہیں اسلئے ہم نے راہول کے متبادل کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا -

وقت اشاعت : 07/06/2015 - 12:14:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :