گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک نے لاہور ڈویژن کو ہرا کرپنجاب انٹرڈویژنل بیڈمنٹن چمپئین شپ میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

منگل 15 اپریل 2025 18:37

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک نے لاہور ڈویژن کو ہرا کرپنجاب انٹرڈویژنل بیڈمنٹن چمپئین شپ میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک نے لاہور ڈویژن کو ہرا کرپنجاب انٹرڈویژنل بیڈمنٹن چمپئین شپ میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کھیل دوست پالیسی اور نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں اور کھیلوں کے ذریعہ نوجوان نسل بالخصوص تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو مثبت راستے پر لانے اور معاشر ے میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں اہم کردار اد ا کررہی ہے ۔

اسی سلسلہ میں تیسرا سالانہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت انٹرڈویژنل بیڈمنٹن چمپئین شپ کھیلی گئی جس میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک نے لاہور ڈویژن کو ہرا کرپنجاب انٹرڈویژنل بیڈمنٹن چمپئین شپ میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اٹک کالج کی ٹیم جس کی نمائندگی افتخار احمدآف پیتھی حضرو اور محمد رامش کررہے تھے نے انٹرڈویژنل بیڈمنٹن چمپئین شپ میں کوارٹر فائنل مقابلے میں سرگودھا ڈویژن جبکہ سیمی فائنل میں گوجرانوالہ ڈویژن کو ہرا یا اور ایک سخت مقابلہ کے بعد لاہور ڈویژن کی ٹیم کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

برصغیر پاک ہند کی تاریخی درسگاہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے اپنی درخشاں روایات کو زندہ رکھا، فائنل جیتنے والی ٹیم اور ان کے کوچ کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک پرقار تقریب آفس پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ میں منعقد ہوئی ، اٹک کا نام پورے پنجاب میں نمایاں کرنے والے بیڈمنٹن کھلاڑیوں افتخار احمد ، محمدرامش اور کوچ کاوش ثوبان کو گولڈ میڈل، سرٹیفکیٹ اور نقد انعا م سے نوازا گیا ، تقریب میں آمد پر کھلاڑیوں کا ڈھول کی تھاپ استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔\378
وقت اشاعت : 15/04/2025 - 18:37:41