فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

اتوار 7 جون 2015 14:55

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

کرائسٹ چرچ۔07جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ میں جاری فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ برازیل، امریکا، یوروگوئے، کولمبیا، نیوزی لینڈ، سربیا، ہنگری، پرتگال، ازبکستان، آسٹریا، مالی، گھانا، سینیگال، جرمنی، نائیجیریا اور یوکرین نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز گروپ ای کے آخری گروپ میچز میں نائیجیریا نے ہنگری کو 2-0 اور برازیل نے شمالی کوریا کو 3-0 سے مات دے دی۔

(جاری ہے)

گروپ ایف کے آخری دو گروپ میچز میں جرمنی نے ہونڈراس کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں ازبکستان نے فجی کو 3-0 سے شکست دی۔ میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔ اس روز چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں گھانا اور مالی کی ٹیمیں ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ سربیا اور ہنگری کے مابین اوٹاگو سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں امریکا اور کولمبیا کی ٹیمیں ویلنگٹن میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ یوکرین اور سینیگال کے درمیان نارتھ ہاربر سٹیڈیم، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/06/2015 - 14:55:09