پی ایس ایل 10 کا سب سے بڑا ٹاکرا، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت لیا

قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کراچی کنگز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، دونوں ٹیمیں اب تک 1،1 فتح حاصل کر چکیں

muhammad ali محمد علی منگل 15 اپریل 2025 19:37

پی ایس ایل 10 کا سب سے بڑا ٹاکرا، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2025ء) پی ایس ایل 10 کا سب سے بڑا ٹاکرا، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے چھٹے میچ کے سلسلے میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑا ٹوٹل حاصل کر کے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔ جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اگر ہو ٹاس جیتتے تو وہ پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 1،1 فتح حاصل کر چکیں۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2025 - 19:37:16