میری کامیابی کے پیچھے جیک کیلس کا بہت اہم کردار رہا ، پروٹیز ون ڈے کپتان اے بی ڈویلئیرز

پیر 8 جون 2015 12:32

میری کامیابی کے پیچھے جیک کیلس کا بہت اہم کردار رہا ، پروٹیز ون ڈے کپتان اے بی ڈویلئیرز

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جون۔2015ء) جنوبی افریقی ون ڈے کر کٹ ٹیم کے قائد اے بی ڈویلئیرز نے کہا ہے کہ میں ٹیم میں شامل جونیئر کھلاڑیوں کی مدد کر ناچاہتا ہوں اور انکی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہتا ہو ں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں جنوبی آفریقہ کر کٹر آف دی ائیر سمیت 9ایوارڈ جتنے والے سٹار بیٹسمین کا کہنا ہے کہ جس طرح کیر ئیر کے شروع میں آل راؤنڈر جیک کیلس نے ان کی رہنمائی کی اسی طرح وہ بھی اپنے جونئیر کھلاڑیوں کی بھرپور مدد کر نا چاہتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے سابق جنوبی افریقی آل راونڈر جیک کیلس کا بہت اہم کردار رہا ہے اور وہ انہی کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر ہیں۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 12:32:56