ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا ، وقار یونس

پیر 8 جون 2015 22:17

ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا ، وقار یونس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت ضرور لگے گا لیکن ٹیم جلد ٹریک پر آجائے گی،دورہ سری لنکا میں نوجوان کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ حال ہی میں قومی ٹیم کو پے درپے جھٹکوں کا سامنا رہا اور سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے جن کا خلا پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا جب کہ انجریز کی وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے تاہم دورہ سری لنکا بہت اہم ہے جس کے لئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور کرکٹ قوانین میں تبدیلی سے بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔ دورہ سری لنکا میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 22:17:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :