سکاٹ لینڈ کا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان،کوئٹزر ڈراپ

بدھ 10 جون 2015 13:33

سکاٹ لینڈ کا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان،کوئٹزر ڈراپ

ایڈن برگ ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سکاٹ لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ کائل کوئٹزر کو ڈراپ کر دیا گیا۔ 31 سالہ کوئٹزر ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ تھے اور وہ 253 رنز کے ساتھ لیڈنگ رن سکورر رہے تھے۔

(جاری ہے)

آف سپنر ماجد حق بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، ماجد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر کیا گیا تھا۔ پریسٹن مومسن ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھیو کراس، رچی بیرنگٹن، فریڈی کولمین، جوش ڈیوی، کون ڈی لانگ، ایلسڈیئر، مائیکل لیسک، کالم میکلیوڈ، گیون مین، جارج منسے، سفیان شریف، روب ٹیلر، کریگ اور مارک واٹ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 13:33:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :