فتح اللہ ٹیسٹ، بھارت نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں پر 462رنز بنا لیے
جمعہ 12 جون 2015 16:07
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جون۔2015ء) فتح اللہ ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 462رنز بنا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم، فتح اللہ میں جاری میچ میں بھارت نے 239رنز بغیر کوئی وکٹ کھوئے دن کا آغاز کیا تو اوپنر شیکھر دھون نے اپنے 150رنز مکمل کیے۔ 283رنز کے مجموعی سکور پر شیکھر دھون 173رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
نمبر تین پر آنیوالے روہت شرما فلیٹ پچ سے فائدہ اٹھانے سے ناکام رہے اور 6رنز بنا کر شکیب ہی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کپتان ویرات کوہلی نے چند اچھے شاٹس کھیلے تاہم وہ بھی14رنز بنا کر جبیر حسین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ یکا یک تین وکٹیں گرنے کے بعد مرلی وجے اور اجنکے رہانے نے چوتھی وکٹ کے لیے 114رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد مرلی وجے 150رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک
-
آئی سی سی رینکنگ ، ٹی 20 بیٹرزمیں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار
-
پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش ہیں، ہیدر نائٹ
-
ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید