- Home
- Sports
- News
- جمیکا ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 399 رنز پر آؤٹ، سٹیون سمتھ نے 199 رنز کی اننگز کھیلی، جیروم ..
جمیکا ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 399 رنز پر آؤٹ، سٹیون سمتھ نے 199 رنز کی اننگز کھیلی، جیروم ٹیلر کے 6 شکار
ہفتہ 13 جون 2015 12:11
کنگسٹن۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آسٹریلوی ٹیم جمیکا ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 399 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سٹیون سمتھ نے 199 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بدقسمتی سے وہ ایک رن کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ جیروم ٹیلر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم آسٹریلوی مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کھیل کے اختتام تک اس نے 143 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں۔
جرمائن بلیکووڈ 51 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو 256 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 258 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 399 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے