نیتھن لیون آسٹریلیا کے کامیاب ترین آف سپنر بن گئے

ہفتہ 13 جون 2015 14:50

نیتھن لیون آسٹریلیا کے کامیاب ترین آف سپنر بن گئے

جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون۔2015ء) کینگرو سپنر نیتھن لیون آسٹریلیا کی تاریخ کے کامیاب ترین آف سپنربن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیتھن لیون نے کریگ براتھویٹ کو آؤٹ کر کے ہیو ٹرمبل کا 141وکٹوں کا 111سالہ ریکارڈ توڑ دیا،2011ء میں اپنا ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے نیتھن لیون اب تک 41میچز میں 144وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 27سالہ سپنر کا کہنا تھا کہ انہیں ریکارڈ اپنے نام کر نے کا کوئی شوق نہیں ہے بلکہ وہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ میچز جیتنے میں اہم کر دار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ نیتھن لیون آسٹریلیا کے 100ٹیسٹ وکٹیں لینے والے کم عمر ترین فنگر سپنر بھی ہیں، انہوں نے26سال اور 38دن کی عمر میں 18ماہ قبل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے ٹم بریسنن کو بولڈ کرکے یہ اعزازا پنے نام کیا تھا۔کینگرو آف سپنر نے 2014ء میں بھارت کے خلاف 4ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 23وکٹیں بھی حاصل کیں تھیں جس میں ایڈیلیڈ کے پہلے ٹیسٹ میں حاصل کی گئیں 12وکٹیں بھی شامل تھیں۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 14:50:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :