اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تکنیکی اور ذہنی استعداد کو بہتر بنانے کے لیے مشقیں جاری ہیں

جمعہ 20 جون 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے زیر اہتمام اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیناریو بیسڈ میچ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس میچ کا مقصد کھلاڑیوں کو عملی صورتحال سے ہم آہنگ کرنا تھا جس کے تحت کوچز کی جانب سے بیٹرز اور باؤلرز کو مختلف ٹاسک دیئے گئے۔ کھلاڑیوں نے ان ٹاسکس کو مکمل کرنے کے لیے بھرپور محنت اور توجہ کا مظاہرہ کیا۔ کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی اور ذہنی استعداد کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مشقیں بھی جاری ہیں۔ کوچز نے کہا کہ اس طرح کے میچز کھلاڑیوں کو میدان میں درست فیصلے کرنے کی تربیت دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/06/2025 - 21:50:02

متعلقہ عنوان :