گال ٹیسٹ،سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 6وکٹوں پر 273رنز بنا لیے

جمعہ 19 جون 2015 11:45

گال ٹیسٹ،سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر 6وکٹوں پر 273رنز بنا لیے

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2015ء) گال ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پر سری لنکانے 6وکٹوں نے نقصان پر 273رنز بنا لیے ہیں۔ گال کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز سری لنکانے اپنی پہلی اننگز کل کے سکور 178رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی توکپتان اینجلو میتھیوز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور 19رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیندپر بولڈ ہوگئے۔

ان کے بعد وکٹ کیپر دنیش چندیمل بیٹنگ کر نے کے لیے آئے اور اوپنر کوشل سلوا کے ساتھ سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سلوانے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری اور پاکستان کی خلاف پہلی سنچری مکمل کی۔ چندیمل 23کے انفرادی سکور پر ذوالفقار بابر کی آرم بال کو کٹ کرنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے وتھانیج نے سلوا کے ساتھ سکور میں تیزی سے اضافہ کرنا شروع کیا تاہم وہ بھی 18رنز بنا نے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر انہیں ریٹر ن کیچ تھما کر پوویلین چلتے بنے جس کے بعد کوشل سلوا اور دلروان پریرا نے پاکستانی باؤلرز کو مزید کوئی وکٹ لینے سے محروم رکھا۔

سلو ا 113اور پریرا 11رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3،ذوالفقار بابر نے 1اور حفیظ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 19/06/2015 - 11:45:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :